صفحۂ اول / تازہ ترین / اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے: مولانا فضل الرحما
Fazal Ur Rehman

اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے: مولانا فضل الرحما

آن لائن: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، اس پر کیا گیا ناجائز قبضہ ختم کرائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  پی ڈی ایم کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کی رائے سے حکمت عملی بنائی ہے، پی ڈی ایم مضبوط اور پر عزم ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم  نے کہا کہ اسلام آباد پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔

یہ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں کہ اس پر کوئی ناجائز قبضہ کرلے، ہم عوام کی طاقت کے ساتھ اس ناجائز قبضے کو ختم کرائیں گے۔