صفحۂ اول / بین الاقوامی / نواز شریف کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی سعودی عرب میں مستقل طور پر رہائش کی پیش کش
Nawaz Sharif

نواز شریف کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی سعودی عرب میں مستقل طور پر رہائش کی پیش کش

آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک: سابق وزیراعظم نواز شریف کو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں مستقل طور پر رہائش کی پیش کش کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان نے نواز شریف کو سعودی عرب آنے اور ملاقات کی دعوت کا پیغام بھجوایا ہےاور کہا ہے کہ اگر نواز شریف مستقل طور پر سعودی عرب رہنا چاہیں تو سعودی عرب ان کا خیر مقدم کرے گا۔

قوی امکان ہے کہ نواز شریف مستقل طور پر نہ سہی لیکن عمرہ کی ادائیگی اور شاہ سلمان و محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

دورےکے پیش نظر نواز شریف کے سٹاف افسر، حسین نواز کے ذاتی دوست، سکول فیلو ود دیگر سٹاف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

جہاں پر وہ نواز شریف کی حسین نواز کی رہائش گاہ پرقیام کے انتظامات میں مصروف ہیں۔

سعودی عرب دورے کے دوران نواز شریف کا مسکن اپنے بیٹے حسین نواز کا گھر ہو گا۔

دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ نے بھی نواز شریف کو سگنل دے دیا ہے کہ آپ اپنا علاج مکمل ہونے تک لندن میں پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود رہ سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف سعودی حکمرانوں سے ملاقات، عمرہ کے لیے سعودی عرب ضرور جائیں گے لیکن مستقل رہائش لندن میں ہی رکھیں گے۔