صفحۂ اول / پاکستان / ہم کسی کو عمران خان کو این آر او نہیں دینے دیں گے

ہم کسی کو عمران خان کو این آر او نہیں دینے دیں گے

آن لائن: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فوری فیصلہ کرکے عمران خان کی کرپشن کو بے نقاب کرے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر میاں نواز شریف نے لکھا کہ “عمران خان کے فارن فنڈنگ کرپشن کیس، جس کے تمام ثبوت اور شواہد موجود ہیں، چھ سال گزرنے کے باوجود فیصلہ نہ ہونا آئین، قانون اور قوم سے بدترین مذاق ہے۔ہم کسی کو بھی اس  کیس میں عمران خان کو این آر او نہیں دینے دینگے۔ الیکشن کمیشن فوری فیصلہ کر کے عمران خان کی کرپشن کو بے نقاب کرے۔