صفحۂ اول / بین الاقوامی / امریکہ میں پارلیمنٹ پر حملہ کے دوران سپیکر کا پوڈیم چوری کرنے والا آدمی ایڈم جاہنسن گرفتار

امریکہ میں پارلیمنٹ پر حملہ کے دوران سپیکر کا پوڈیم چوری کرنے والا آدمی ایڈم جاہنسن گرفتار

آن لائن، ویب ڈیسک:  امریکہ میں پارلیمنٹ پر حملہ کے دوران سپیکر کا پوڈیم چوری کرنے والا آدمی ایڈم جاہنسن لکڑی کے فرنیچر بنانے کا کام کرتا ہے۔

ایڈم کو فیڈرل مارشلز نے فلوریڈا سے گرفتار کر کے پینلس کنٹری جیل میں رکھا گیا ہے۔اس نے نفسیات میں گریجویشن کررکھا ہے۔

کیپٹل ہل پر حملے کے دوران ایڈم جاہنسن کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے دفتر کا پوڈیم اٹھا رکھا تھا اور مسکرا رہا تھا۔

بین الاقوامی جریدے کے مطابق جاہنسن پانچ بچوں کے والد ہیں اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ہیں۔

اس سے قبل ایڈم جاہنسن کو چرس کے قبضے اور پروبیشن چارجز کی خلاف ورزی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خیال رہے بدھ کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا۔

جس کی وجہ سے صدر بائیڈن کے انتخاب کی توثیق کی کاروائی چھ گھنٹے تک رکی رہی۔

تاہم چند گھنٹوں تک ہنگامہ آرائی اور افراتفری کی صورتحال کے بعد پولیس نے کیپٹل ہل کی عمارت اور اردگرد صورتحال کو قابو کیا۔

اور چند گھنٹوں کی کارروائی کے بعد جو بائیڈن کی جیت کی امریکی کانگرس نے باقاعدہ توثیق کی۔

 کانگرس کی توثیق کے بعد بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر بن گئے ہیں۔ وہ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔