صفحۂ اول / تازہ ترین / اچانک بجلی کے بریک ڈاؤن سے سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہو گیا
News urdu

اچانک بجلی کے بریک ڈاؤن سے سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہو گیا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں اچانک بجلی کے بریک ڈاؤن سے سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہو گیا۔

لاتعداد فیک نیوز فیس بک اور ٹوئٹر سمیت متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گردش کرنے لگیں۔

اس حوالے سےٹوئٹر پر بلیک آؤٹ ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔

انٹرنیٹ صارفین ملک بھر میں اچانک ہونے والے بریک ڈاؤن کی وجہ جاننے کیلئے مختلف نیوز ویب سائٹس کو کھنگالتے رہے۔

پی این پی فیکٹ چیک کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن کا سرکاری موقف منظرعام پر آنے کےبعد صورتحال واضح ہوئی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیل میں تعطل کے بعد بہت سی چہ مگویوں نے جنم لیا۔

ماضی کی حکومت نے جنریشن پر توجہ دی، ترسیل و تقسیم کانظام عدم توجہ کا شکار رہا۔موجودہ حکومت ترسیل کے نظا م کو بہتر بنا رہی ہے ۔