صفحۂ اول / تعلیم / انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبات کے ریگولرداخلے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے

انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبات کے ریگولرداخلے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے

آن لائن: پنجاب کے محکمہ تعلیم نے لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری کالجز میں پڑھنے والے انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبات کے ریگولرداخلے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ کرونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

اور اس سلسلے میں ڈی پی آئی کالجزنے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات میں ریگولر امیدواروں کی حیثیت سے شرکت کو یقینی بنانے کے لئے دسمبر ٹیسٹ پاس کرنے کی شرط کو ختم کرنے اور کلاسوں میں 75 فیصد حاضری کو یقینی بنانے کی شرط میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریگولر داخلے بھجوانے کی پالیسی میں تبدیلی کی اس تجویز کی محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب سے منظوری لینا لازم ہوگی۔

اور ڈی پی آئی کالجز پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب سے باقاعدہ منظوری حاصل کریں۔