صفحۂ اول / تازہ ترین / چائے پانی کی آفر مولانا کو ابھی ہوئی ہے، ہمیں تو چائے کے ساتھ کیک اور پیسٹری کی بھی آفر ہوئی ہے: کیپٹن صفدر

چائے پانی کی آفر مولانا کو ابھی ہوئی ہے، ہمیں تو چائے کے ساتھ کیک اور پیسٹری کی بھی آفر ہوئی ہے: کیپٹن صفدر

آن لائن: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ چائے پانی کی آفر مولانا کو ابھی ہوئی ہے، ہمیں تو چائے کے ساتھ کیک اور پیسٹری کی بھی آفر ہوئی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ،  چائے پانی کی آفر مولانا کو ابھی ہوئی ہے ہمیں تو چائے کے ساتھ کیک اور پیسٹری کی بھی آفر ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کے پیچھے نیت باندھ چکے ہیں وہ جو کریں گے ہم بھی کریں گے۔