صفحۂ اول / پاکستان / واضح نہیں کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ پنڈی جائے گا یا اسلام آباد جائے گا: سہیل وڑائچ

واضح نہیں کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ پنڈی جائے گا یا اسلام آباد جائے گا: سہیل وڑائچ

مانیٹرنگ ڈیسک: سنیئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ دھرنا شروع ہو گیا تو اسے اسلام آباد یا پنڈی جاکرروکنا مشکل ہو گا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ابھی یہ واضح نہیں کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ پنڈی جائے گا یا اسلام آباد جائے گا۔

پی ڈی ایم کو پہلے بیانیےمیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی اس لئے ہر جماعت کا لہجہ تبدیل ہوا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن بھی اتنے سخت نہیں نظر آرہے جتنے پہلے تھے۔

پی ڈی ایم قیادت بہت تجربہ کار ہے سوچے سمجھے بغیر فیصلے نہیں کرے گی۔

پی ڈی ایم لاہور کا جلسہ بھر نہیں سکی اس کا انہیں بڑا نقصان ہوا۔

سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم تحریک کا مومنٹم نہیں بنا انہیں دوسری لہر میں مومنٹم بنانا پڑے گا۔

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام آج بلوچستان کے شہر لورالائی میں جلسہ ہوگا جس سے پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

لورالائی کے جلسے کی تمام تیاریا ں مکمل ہوچکی ہیں۔

جلسے سے آج پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ ن کے ناَئب صدر سردار یعقوب خان ناصر خطاب کریں گے۔