صفحۂ اول / تازہ ترین / ملائیشیامیں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لے لیا گیا
PIA plane

ملائیشیامیں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لے لیا گیا

لیٹیسٹ اپڈیٹ (آن لائن): ملائیشیا میں پی آئی اے کا مسافر وں سے بھرا طیارہ لیز کے واجبات نہ ادا کرنے پر تحویل میں لے لیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہناہے کہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور مسافروں کیلئے متبادل انتظام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 کراچی سے کوالالمپور گئی تھی۔

 جسے آج شام چار بجے واپس پہنچنا تھا، اس جہاز میں 18 رکنی عملہ بھی موجود ہے۔

مقامی قوانین کے مطابق اگر طیارہ وہیں رک جاتاہے تو عملے کو 14 روز قرنطینہ میں رہنا پرے گا ۔

پاکستان نے یہ طیارہ 2015 میں ویتنامی کمپنی سے ڈرائی لیز پر لیا تھا۔

اور طیارے کی لیز کی فیس بھی باقاعدگی سے ادا کی جارہی تھی لیکن اضافی رقم پر تنازع پیداہوا تھا۔جس کے باعث یہ معاملہ عدالت میں ہے۔

کمپنی کا کہناہے کہ انہیں لیز کی فیس ادا نہیں کی گئی ہے ۔پی آئی اے نے ویتنام کی لیزنگ کمپنی سے دو طیارے لیز پر حاصل کیے تھے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہناہے کہ ملائیشیاءمیں پی آئی اے کا طیارہ ایک مقامی عدالت کے یکطرفہ فیصلے پر تحویل میں لیا گیاہے۔

یہ معاملہ پی آئی اے اور ایک پارٹی کے درمیان برطانوی عدالت میں زیر التواءہے۔

مسافروں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور ان کے لئے متبادل انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔