صفحۂ اول / پاکستان / سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ دبئی میں انتقال کرگئی

سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ دبئی میں انتقال کرگئی

آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک : پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زرین انتقال کرگئیں۔

نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق سابق آرمی چیف کی والدہ گزشتہ کافی عرصہ سے علیل تھیں اور ان کی دبئی میں علاج چل رہا تھا ۔

اہلخانہ کے مطابق ان کی آج طبعیت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انتقال ہوا ۔

پرویز مشرف کی والدہ ان کیساتھ دبئی میں مقیم تھیں ۔

بیگم زرین مشرف 1920 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئیں تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 2020 میں سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف  گزشتہ سال 100ویں سالگرہ دبئی میں منائی تھیں۔

جس میں پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ صہبا مشرف نے شرکت کی ۔

اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی دعائیں گی گئیں ۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں سابق صدر کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔