صفحۂ اول / سائنس اور ٹیکنالوجی / کل(جمعرات) کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا
Urdu Update

کل(جمعرات) کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا

آن لائن: ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل(جمعرات) کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔

یہ نظارہ مقامی وقت کے مطابق شب 10 بج کر 16 منٹ پر جب کہ پاکستان میں جمعہ کی شب 12بج کر 16منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔

عرب ٹی وی کے مطابق مارچ 2020 میں پہلی بار چاند کعبہ شریف کے عین اوپر عمودی شکل میں دکھائی دیا تھا ۔

جبکہ 8 نومبر کو عمودی طور پر چاند کے کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے والا منظر گزشتہ سال آخری مرتبہ ہوا تھا۔

چاند کے عین خانہ  کعبہ  کے اوپر دکھائی دینے سے قبلے کا رخ متین کرنے میں آسانی ہو گی۔

 ماضی میں کعبہ کی سمت کاتعین اس طرح کے واقعات سے کیا جاتا تھا۔جمعرات 28 جنوری کو چاند کعبے کے عین اوپر ہوگا۔

 رواں برس 2021 میں یہ پہلا واقعہ ہے جس میں پورا چاند کعبے کے اوپر ہوگا۔