صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / کپل شرما شو بند کرنے کا فیصلہ
The Caple sharma show

کپل شرما شو بند کرنے کا فیصلہ

آن لائن: مشہور بھارتی کامیڈی شو “کپل شرما شو” کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی لوگ بےحد پسند کرتے ہیں، تاہم، کورونا وائرس کی وجہ سے سونی ٹی وی انتظامیہ نے شو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس شو میں پاکستانی کامیڈین نسیم وکی بھی بھی کام کرچکے ہیں۔”کپل شرما شو”  صرف عوام ہی نہیں بلکہ بھارتی اداکاروں کو بھی بے حد پسند ہے۔

تاہم کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے جہاں دیگر کاروبار کو متاثر کیا ہے وہیں اس ما شوکو  بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا  کی وجہ سے ایک تو فلمز کم بن رہی ہیں اور وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شو میں عوام کی شرکت پر بھی پابندی ہے۔

 جب کہ کم فلمز کی وجہ سے پروموشن متاثر ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ “کپل شرما شو” کو اگلے ماہ فروری سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 شو کی ٹیم کے مطابق جب حالات نارمل ہوں گے تو”‘کپل شرما شو” ایک بار پھر سے شروع کیا جائے گا۔