صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / معروف گلوکارنے پکوڑے بیچنا شروع کردیے
Pokaray

معروف گلوکارنے پکوڑے بیچنا شروع کردیے

آن لائن: کھاریاں سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار شکور لوہار نے غربت کی وجہ سے اپنا فن چھوڑ کر ریڑھی پر پکوڑے بیچنا شروع کردیے۔

گلوکار نے کہا کہ شوبزکی سر گرمیاں پہلے ہی نہ ہونے کے برابرتھیں اور رہی سہی کسر کورونا وباء نے نکال دی ہے جس کی وجہ سے بچوںکاپیٹ پالنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔

ایک سال تک دوستوں اورپرستاروں نے میری مالی امدادکی مگر آخرتھک ہار کر میں نے مین بازار میں پکوڑے لگا لئے ہیں اور اس سے بھی صرف دو وقت کا کھاناہی پورا ہوتا ہے۔

شکور لوہار نے کہا کہ میں نے اپنے فن سے ملک کا نام روشن کیا مگرحکومت وقت نے میری اور میرے جیسے دوسرے فنکاروں کی کوئی مددنہیں کی جو ۔

خدا کی ذات سے دعاہے کہ پاکستان اور شوبز کے حالات جلد بہتر ہو جائیں تو میں دوبارہ اپنے فن کی طرف لوٹ آؤں گا۔