صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / ماہرہ خان کو بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا ذکر کرنا مہنگا پڑ گیا
Mahira Khan

ماہرہ خان کو بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا ذکر کرنا مہنگا پڑ گیا

آن لائن: مشہور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا ذکر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

ماہرہ خان کو ہر انٹرویو میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے انٹرویو والی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھاکہ اداکارہ کا ہر انٹرویو میں شاہ رخ کا ذکر کرنا سوچ سے باہر ہے۔

 کیونکہ ماہرہ خان اس سے اپنی اندر کی احساس کمتری کو ظاہر کررہی ہیں۔

 کچھ صارفین نے کہاکہ ہمارے بہت سے اداکار بھی بالی وڈ میں کام کر چکے ہیں۔

لیکن انہوں نے کبھی بھی وہاں کے اداکاروں کو ایسے پروموٹ نہیں کیا جیسے کہ ماہرہ خان کررہی ہیں ۔