صفحۂ اول / صحت اور پکوان / کورونا ویکسین پاکستان آگئی: ڈاکٹر فیصل سلطان

کورونا ویکسین پاکستان آگئی: ڈاکٹر فیصل سلطان

ویب ڈیسک، آن لائن: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین آگئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ پاکستان میں سائنو فارم کورونا ویکسین آگئی ہے “الحمد اللہ” فرنٹ لائن ورکرز کو سلام پیش کرتا ہوں۔سب سے پہلے فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگے گی ۔

انہوں نے کہا کہ  چین اورتمام لوگو ں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔ این سی او سی اور صوبوں کے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔