صفحۂ اول / پاکستان / وزیراعظم پی ڈی ایم کی دی گئی ڈیڈلائن کے مطابق استعفیٰ دینے میں ناکام ہو گئے ہیں: بلاول بھٹو

وزیراعظم پی ڈی ایم کی دی گئی ڈیڈلائن کے مطابق استعفیٰ دینے میں ناکام ہو گئے ہیں: بلاول بھٹو

آن لائن: چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پی ڈی ایم کی دی گئی ڈیڈلائن کے مطابق استعفیٰ دینے میں ناکام ہو گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ اب سیاسی کھیل سیاستدانوں پر چھوڑ دے یا تنازعات کےلیے تیار رہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو نے کہا کہ  وزیراعظم کو استعفے کے لیے دی گئی مہلت دراصل ان کی ناجائز حکومت کے لئے ایک باعزت موقع تھا۔

وزیراعظم باعزت طریقے سے استعفی دے کر آزاد اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے جمہوریت کو آگے بڑھاسکتے تھے۔

چیئر مین پییلز پارٹی  نے کہا کہ اس حکومت نے عوام پر تاریخی غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کو مسلط کردیا ہے۔

متحدہ اپوزیشن کو اب کٹھ پتلیوں کو ہر صورت میں ہٹانا ہوگا۔  پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری طریقہ کار پر یقین رکھتی ہے۔

پارلیمان کے اندر اور باہر سے مسلسل مشترکہ کاوشیں یقینی کامیابی کی وجہ بنیں گی۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے امید ہے کہ لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ہمارے پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں زیربحث آئے گا۔

سینیٹ انتخابات میں اپنی واضح شکست سے بچنے کے لئے قوانین میں تبدیلی سے حکومتی مایوسی عیاں ہوچکی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ سینیٹ انتخابات ثابت کردیں گے کہ حکومت کی بنیادیں غیرمستحکم ہیں۔