صفحۂ اول / سائنس اور ٹیکنالوجی / حکومت ماحول دوست منصوبے لانے کے لیے اقدامات کررہی ہے:زرتاج گل

حکومت ماحول دوست منصوبے لانے کے لیے اقدامات کررہی ہے:زرتاج گل

لیٹیسٹ  اپڈیٹ  آن لائن: وزیر ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ کراچی میں بھیسوں کے گوبر سے انرجی پیدا کرکے بسیں چلائی جائیں گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  سینیٹ اجلاس کو حکومتی اقدمات سے آگاہ کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ  حکومت ماحول دوست منصوبے لانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

ہمارے ملک میں جتنا بھی ڈیزل اور پیٹرول لایا جارہا ہے وہ یورو فائیو کوالٹی ہے۔ یورو فائیو میں سلفر کی مقدار صرف 5 فیصد ہے۔

پنجاب نے گاڑیوں کی آلودگی کو دور کرنے کے لیے جرمانے مزید سخت کیے ہیں۔

ایرانی اسمگل شدہ تیل کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔جس سے  250 ارب روپے کے سالانہ نقصان پر قابو پایا گیا۔

بلوچستان بارڈر پر آپریشن کے بعد 1100 پٹرول پمپ بند ہوئے ہیں۔ پورے ملک میں اس وقت 1800 پٹرول پمپ غیر قانونی کام کررہے ہیں۔

صنعتی آلودگی پرقابو پانے کے لیے  اسلام آباد میں لوہا بنانے والی فیکٹریوں کی نگرانی ہورہی ہے۔