صفحۂ اول / تعلیم / برطانیہ میں پاکستانی طلباء مشکلات کا شکار

برطانیہ میں پاکستانی طلباء مشکلات کا شکار

آن لائن، ویب ڈیسک: برطانیہ میں متعدد تعلیمی اداروں  میں زیر تعلیم پاکستانی طلباءکورونا کی وجہ سے آن لائن کلاسز لے رہے ہیں اور گھر سے تعلیم حاصل کرنےکے دوران یونیورسٹی کی بہت سے سہولیات سے محروم رہے ہیں۔

لیکن اس کے باوجود تعلیمی ادارے طلبا سے پوری ٹیوشن فیس چارج کر رہے ہیں۔

پاکستانی طلبا کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز کے لیے اتنی زیادہ فیس لینا مناسب نہیں ہے۔

ہم بین الاقوامی طلبا پہلے ہی دوگنی فیس ادا کر رہے ہیں۔

متعدد  پاکستانی طلباکا کہنا ہے کہ ہمارے لئے آن لائن تعلیمی کلاسز کا تجربہ بالکل نیا ہے۔

جس سے یونیورسٹی لیبارٹریز اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں دسمبر 2020 میں کورونا کی وبا میں شدت آنے کے بعد حکومت کی طرف سے تیسرے لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں آیا۔

جس کے نتیجے میں یونیورسٹیز اور دوسرے تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔

برطانیہ میں موجود بہت سے پاکستانی طلبا شکایت کر رہے ہیں کہ وہ بہت سے مہنگے رہائشی معاہدوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ان میں سے بہت سے طلبا برطانیہ چھوڑ کر پاکستان واپس چلے گئے ہیں۔