صفحۂ اول / دلچسپ وعجیب / ملتان میں ڈاکو سوہن حلوہ پیک کروا کر لے گئے

ملتان میں ڈاکو سوہن حلوہ پیک کروا کر لے گئے

آن لائن: ملتان میں ڈاکو کی انوکھی واردات، گن پوائنٹ پر 12کلو سوہن حلوہ لے گئے۔

کیس کاؤنٹر سے رقم کم ملنے پر ڈاکو 12کلو سوہن حلوہ پیک کروا کر فرار ہو گئے۔

ویب سائٹ جاوید چوہدری ڈاٹ کام کے مطابق ملتان میں تھانہ نیو ملتان کی حدود میں خانیوال روڈ پر 23جنوری کی شب ایک واقعہ پیش آیا۔

جہاں پر ایک سوہن حلوہ کی دوکان میں ڈاکو داخل ہوئے، پہلے انہوں نے کیش کاؤنٹر کی تلاشی لی۔

رقم کم ملنے پر ڈاکوؤں نے 12کلوگرام  خشک میوہ جات والے سوہن حلوے کے ڈبے گن پوائنٹ پر پیک کروائے اور جاتے ہوئے دوکانداروں کے 2 موبائل بھی ساتھ لے گئے۔

دوکان مالک بلال اشرف نے تھانہ نیو ملتان کو مقدمہ کی درخواست دے دی ہے،تاہم پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں ہے۔