صفحۂ اول / تازہ ترین / اس حکومت کو رخصت کیے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے: احسن اقبال

اس حکومت کو رخصت کیے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے: احسن اقبال

آن لائن: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو دی گئی مہلت ختم ہو گئی ہے، آج لائحہ عمل کا اعلان ہو گا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پوری پی ڈی ایم متحد ہے اور تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو رخصت کیے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کےلیے ہارس ٹریڈنگ حلال تھی اب حرام ہو گئی۔

واضح رہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی بڑی  میٹنگ سے قبل ن لیگ کی قیادت نے مولانافضل الرحمان کے گھر پر ان سے ملاقات کی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ بھی ہوا۔

جس میں نواز شریف نے مولانا کو لانگ مارچ ، استعفوں اور دھرنے کی مکمل یقین دہانی کرادی ہے۔