صفحۂ اول / تازہ ترین / پی ٹی آئی کے جہاز پر سوار ہونے والوں کی لینڈنگ شروع ہو گئی ہے: مولانا فضل الرحمان
Fazal Ul Rehman

پی ٹی آئی کے جہاز پر سوار ہونے والوں کی لینڈنگ شروع ہو گئی ہے: مولانا فضل الرحمان

لیٹیسٹ اپڈیٹ(آن لائن) : سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان  کے درمیان ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ، سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

جبکہ نوازشریف نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو ن لیگ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

دونوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سینیٹ الیکشن میں جامع حکمت عملی کے تحت حصہ لیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کرپٹ اور چور کہنے والوں کے اپنے ممبران کرپٹ نکلے۔

ذرائع کے مطابق فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جہاز پر سوار ہونے والوں کی لینڈنگ شروع ہو گئی ہے۔