صفحۂ اول / کھیل / پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن کے آفیشل سانگ سننے پر میرے بچے ڈر گئے: شعیب اختر
Shoaib Akhter

پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن کے آفیشل سانگ سننے پر میرے بچے ڈر گئے: شعیب اختر

لیٹیسٹ اپڈیٹ (آن لائن): سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے  پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن  کے آفیشل سانگ پر بے حد خفگی کا اظہار کیا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ میرے بچے اسے سن کر ڈر گئے تھے اور تین دن تو انہوں نے مجھ سے بات ہی نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ رواں ماہ  شیڈول ایڈیشن کے آفیشل گانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا گانا اتنا برا بنایا گیا ہے کہ اسے سن کر میرے بچے ڈر گئے تھے۔ترانہ سنانے کے بعد میرے بچوں نے تین دن تک مجھ سے بات نہیں کی کہ آپ نے گانا کیوں سنایا۔

ترانے کی شاعری سمیت ایک بھی چیز ایسی نہیں جس کی تعریف کی جائے۔

   شعیب اختر نے ترانہ بنانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گروو میرا کیا ہوتا ہے۔ اس کے لفظی معانی تو پتہ کر لیتے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سب لوگ نااہل ہیں۔ ان کو گانا کیوں نہیں بنانا آتا۔ ڈرامے بازی کیوں کرتے ہو۔

انہوں نے کہا کہ  محمد وسیم اچھا بھلا انسان ہے لیکن اسے جوکر والے کپڑے پہنا دئیے گئے۔

شعیب اختر نے پی ایس ایل کے گانے کو “گندا” قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا اور طنز کرتے اس حوالے سے مقدمہ درج کروانے کا بھی بولا۔

انہوں نے کہا کہ  اتنا گھٹیا گانا ہے کہ اس سے بہتر میں خود گا سکتا ہوں۔