صفحۂ اول / پاکستان / پی ڈی ایم نے لانگ مارچ سے قبل ریلیوں اور جلسوں کا اعلان کردیا
PDM

پی ڈی ایم نے لانگ مارچ سے قبل ریلیوں اور جلسوں کا اعلان کردیا

لیٹیسٹ اپڈیٹ(آن لائن): پی ڈی ایم نے لانگ مارچ سے قبل ریلیوں اور جلسوں کا اعلان کردیا۔

پی ڈی ایم نے لانگ مارچ سے قبل 4 جلسوں اور ریلیوں کا اعلان کیا ہے، ان ریلیوں اور جلسوں سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت بھی خطاب کرے گی۔

پی ڈی ایم کا اگلا پاور شو 13 فروری کو سیالکوٹ میں شیڈول کیا گیا ہے۔

خواجہ آصف کے حلقے میں نکالی جانے والی ریلی کی میزبان مسلم لیگ ن ہو گی۔

اس کے بعد 16 فروری کو بلوچستان کے علاقے پشین میں ریلی نکالی جاے گی جبکہ23 فروری کو سرگودھا اور 27 فروری کو خضدار میں پی ڈی ایم میدان سجائے گی۔

مارچ کے مہینے میں لانگ مارچ سے پہلے بھی مختلف شہروں میں تیاریوں کے لیے ریلیوں اور کنونشنز کا انعقاد ہو گا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد میں ایک دن کے احتجاج کے لیے نہیں آرہے بلکہ وہاں بیٹھ کر سلیکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔