صفحۂ اول / سائنس اور ٹیکنالوجی / پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
Pakistan

پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

لیٹیسٹ اپڈیٹ(آن لائن): پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، کروزمیزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ میزائل بابر ون اے 450 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔

جبکہ یہ سمندر اور زمین دونوں پر ہد ف کو نشانہ بنا سکتاہے۔ میزائل ٹیسٹ لانچ جدید ترین ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل سے کیا گیا ۔

 اس موقع پر چیئرمین نیسکوم ڈاکٹر رضا قمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی بھی موجود تھے۔

چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔