صفحۂ اول / پاکستان / جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فورسز پر فائرنگ سے چار جوان شہید ہو گئے
Pakistan Foj

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فورسز پر فائرنگ سے چار جوان شہید ہو گئے

لیٹیسٹ اپڈیٹ(آن لائن): کے پی کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فورسز پر فائرنگ سے چار جوان شہید ہو گئے۔فورسز کی جوابی کاروائی، 4 دہشت گرد ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔

شہدا میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی عزیز اور سپاہی انیس الرحمٰن شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔