صفحۂ اول / دلچسپ وعجیب / خشک میوہ جات کی ترسیل کی آڑ میں منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

خشک میوہ جات کی ترسیل کی آڑ میں منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

آن لائن، ویب ڈیسک : خشک میوہ جات کی ترسیل کی آڑ میں 4کروڑ 10لاکھ روپے  مالیت کی منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پارسل 14ٹن پیک پر مشتمل تھا اور کراچی کے رہائشی محمد علی نام کے شخص کی جانب سے بک کروایا گیا تھا، جسے گرفتار کرکے عدالت سے ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

حکام نے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز جناح ائیرپورٹ نے پاکستان پوسٹ ایکسپریس میل سروس ایکسپورٹ شارع فیصل پر ایک کامیاب کارروائی کی۔

 ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام وزیر نے بتایا کہ پاکستان سے بذریعہ پارسل 14 سیل شدہ ٹن پیک کے ذریعے ایمیٹامائن کرسٹل بحرین بھیجی جارہی تھی۔

 برآمد شدہ ایمیٹامائن کرسٹل کا وزن 4.10 کلو گرام ہے۔جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔