صفحۂ اول / پاکستان / ہم سینیٹ کا ووٹ کسی کو نہیں دیں گے: خرم لغاری
Pakistan Tehreek-e-insaf

ہم سینیٹ کا ووٹ کسی کو نہیں دیں گے: خرم لغاری

آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک: پی ٹی آئی کے ایم پی اے خرم لغاری نے کہا ہے کہ پارٹی کے 5ایم پی ایز اور مشیر میرنے ساتھ ہیں۔ وہ بھی میری طرح اسی ماہ سینیٹ انتخابات سے پہلے پارٹی چھوڑ دیں گے۔ ہم سینیٹ کا ووٹ کسی کو نہیں دیں گے۔

نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خرم لغاری نے الزام عائد کیا کہ عثمان بزدار نے میرے ملازمین پر بجلی چوری کے مقدمات درج کروائے۔

 ڈپٹی کمشنرزکو میرے کام کروانے سے روکا گیا، وزرا، محکموں کو ہدایت تھی کہ میرے کام نہیں کرنے۔ اگر کام نہیں ہونےتو بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاؤ۔

دوسری طرف مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مانگے تانگے کی حکومت کا شیرازہ بکھرنے کا وقت آگیا ہے۔

مسلم لیگ(ن)میں فاورڈ بلاک کے خواب دیکھنے والوں کی اپنی جماعت میں فاورڈ بلاک بننے جارہا ہے۔

اپنے بیا ن میں رہنما ن لیگ  نے کہاکہ خرم لغاری نے پانچ مزید حکومتی ارکان کے ساتھ مل کربزدار سرکار سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ وہی لوگ ہیں جن کو جہانگیرترین کے جہاز میں بیٹھا کر بنی گالہ پہنچایا گیا تھا۔ اب انکے جہاز سے اترنے کا وقت ہو چکا ہے۔

پنجاب میں 20حکومت کے باغی ارکان کا گروپ پہلے سے موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار ہمارے لوگ توڑے توڑتے اپنے ارکان کی حمایت بھی کھوتے جارہے ہیں۔

مسلم لیگ(ن)جب چاہیے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لاسکتی ہے لیکن یہ لوگ اپنے بوجھ سے خود ہی گرنے والے ہیں۔