صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / ماؤں کو اپنی بچیوں کو گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹانے میں لگانا چاہیے:اداکارہ صاحبہ افضل

ماؤں کو اپنی بچیوں کو گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹانے میں لگانا چاہیے:اداکارہ صاحبہ افضل

آن لائن، ویب ڈیسک : پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ صاحبہ افضل کا کہنا ہے کہ بارات کے اگلے دن اپنے سسرال کے علاقے کی رسم کے مطابق انہیں 7 پراٹھے بنانے پڑے تھے۔

اداکارہ صاحبہ نے کہا کہ اب تو مجھے کھانے پکانے پر مکمل عبور حاصل ہو گیا ہےا ور میں ہر طرح کی ڈشز بنا لیتی ہوں۔

اداکارہ نے یہ بات اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے شوہر افضل خان کے ساتھ پراٹھا بنانے کے مقابلے کے موقع پر بتائی ۔

صاحبہ نے کہا کہ میں نے شوبز کیرئیر کے ساتھ گھر گرستی کو بھی پورا ٹائم دیا اور مجھے گھر کے کام کرنے میں بڑ الطف آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ماؤں کو اپنی بچیوں کو گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹانے میں لگانا چاہیے، تاکہ انہیں سسرال میں جا کر کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔