صفحۂ اول / دلچسپ وعجیب / کراچی میں بچے کرائے پر لے کر بھیک مانگنے کا انکشاف

کراچی میں بچے کرائے پر لے کر بھیک مانگنے کا انکشاف

آن لائن ، ویب ڈیسک: کراچی میں بچے کرائے پر لے کر بھیک مانگنے کا انکشاف، پولیس نے دو بھیک مانگنے والی خواتین کو گرفتارکرکےشیر خوار بچے برآمد کرلیے۔

گبول ٹاؤن پولیس نے گودھرا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو بھیک مانگنے والی خواتین کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا۔

دونوں کے پاس ایک تین ماہ کی بچی اور ایک ڈیڑھ سال کا بچہ تھا جو غنودگی کی حالت میں تھے۔

دوران تفتیش دونوں خواتین نے بتایا کہ دونوں بچے ان کے نہیں، پڑوسی کے بچے لیے ہوئے ہیں۔

بچوں کو دیکھ کر لوگ عموماً زیادہ بھیک دے دیتے ہیں اس لیے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ان بچوں کے والدین کو بھی تھوڑے بہت پیسے دیتی تھیں۔

پولیس نے دونوں خواتین کو باقاعدہ گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ بچوں کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے۔