صفحۂ اول / تازہ ترین / سابق صدر نے ان ہاؤس تبدیلی کےلیے نواز شریف کو قائل کرلیا
Asif zardari and Nawaz Sharif

سابق صدر نے ان ہاؤس تبدیلی کےلیے نواز شریف کو قائل کرلیا

آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری میں رابطہ ہوا، جس میں سابق صدر نے ان ہاؤس تبدیلی کےلیے نواز شریف کو قائل کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی ان ہاؤس تبدیلی  کی مکمل حمایت کا عندیہ دےدیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ پی ڈی ایم ان ہاؤس تبدیلی، استعفوں، لانگ مارچ اوردھرنا آپشن استعمال کرے گی ۔

ذرائع کا مزید کہناہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعدپی ڈی ایم ان آپشنز پر غور کیلئے سرجوڑے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی ان ہاؤس تبدیلی کیلئے نمبرگیم پوری کرےگی تو پی ڈی ایم حمایت کرے گی۔

ان ہاؤس تبدیلی آپشن کی ناکامی ہوئی تواستعفوں پر سنجیدگی سے غور کیاجاسکتا ہے۔

لانگ مارچ کے موقع پر استعفوں کاآپشن عوامی ردعمل پر منحصر ہوگا۔