صفحۂ اول / تازہ ترین / سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کو ووٹ ہیں دوں گا: عامر لیاقت

سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کو ووٹ ہیں دوں گا: عامر لیاقت

آن لائن: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کو وو ٹ نہیں دوں گا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری دن ہے۔

سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی تاہم حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کے معاملے پر شدید اختلافات سامنے آگئے ہیں۔

بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیئے جانے پر کارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل آیا جس پر پارٹی نے ٹکٹ ان سے واپس لے لیا۔

بلوچستان کے بعد سندھ سے بھی ٹکٹوں کے معاملے پر آوازیں بلندہو گئیں۔

ارکان اسمبلی اور کارکنوں نے فیصل واوڈا کو ٹکٹ دیئے جانے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے حفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکار کردیا۔