صفحۂ اول / تازہ ترین / مریم نواز کو وزیرآباد میں جلسہ کےلیے گوجرانوالہ سے کسی صورت نہیں گزرنے دیں گے: یونس انصاری

مریم نواز کو وزیرآباد میں جلسہ کےلیے گوجرانوالہ سے کسی صورت نہیں گزرنے دیں گے: یونس انصاری

آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما  اور مسلم لیگ ن کے باغی ایم پی اے اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو وزیرآباد میں جلسہ کےلیے گوجرانوالہ سے کسی صورت نہیں گزرنے دیں گے۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق یونس انصاری کاکہناتھا کہ 2014 میں گوجرانوالہ میں جیسے عمران خان کو پتھر اور اینٹیں ماری گئیں ایسے ہی مریم نواز کی بھی خاطر ہوگی۔

مریم نواز کو یہ بھی نہیں پتا چلے گا کہ اینٹیں اور پتھر کہاں کہاں سے آئے۔

یونس انصاری نے کہاکہ مریم نواز نے خود ہی ہمارے گھروں پر حملہ کروانے کا اعلان کیا تھا اب ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو گا۔

مریم نواز ملک لوٹنے والے ٹولہ کی سرغنہ بن کر فساد اور انتشار پھیلا رہی ہیں۔

مریم نواز کو گوجرانوالہ سے گزرنے کیلئے مجھے روندھنا ہوگا۔

یونس انصاری نے کہاکہ مریم نواز کو روکنے کیلئے مختلف جگہوں پر کارکنوں کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔