صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان دورزیاتان نے پاکستانی بزنس مین کاشف ضمیر کے ساتھ کیا گیا معائدہ منسوخ کر دیا

ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان دورزیاتان نے پاکستانی بزنس مین کاشف ضمیر کے ساتھ کیا گیا معائدہ منسوخ کر دیا

ویب ڈیسک، آن لائن: پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک تاریخی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو  انگین التان دورزیاتان نے پاکستانی بزنس مین کاشف ضمیر کے ساتھ کیا گیا معائدہ منسوخ کر دیا۔

اردو ترکی کے مطابق انگین نے باقاعدہ طور پر پریس ریلیز جاری کی اور  معائدے کی منسوخی کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی چودھری گروپ آف انڈسٹریز کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق نا رکھنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستانی میڈیا میں معائدے کے متعلق خبروں کے باوجود انہوں نے اور ان کی ٹیم نے معائدے پر درج شرائط و ضوابط پر عمل درآمد کرنا جاری رکھا۔

لیکن چودھری گروپ آف انڈسٹریز کے ایم ڈی اور مینجنگ ڈائریکٹر کاشف ضمیر کے پاکستانی میڈیا پر جھوٹے بیانات پر  ہمیں افسوس ہوا۔

انگین نے بتایا کہ کاشف ضمیر نے معائدے میں درج شرائط کو پورا نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی  مقرر کردہ رقم کا نصف حصہ پریس کانفرنس سے پہلے ادا کرنے کی پابند تھی لیکن ایک ماہ گزر جانے کے باوجود رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

لہذا ہم اس معائدے کو منسوخ کرتے ہیں۔

تاہم دورہ پاکستان کے دوران مجھے پاکستانیوں کی ترکی کے لیے محبت کا اندازہ ہوا اور پاکستان جیسا خوبصورت ملک دیکھنے کا موقع ملا۔

  اداکار نے جلد ہی پاکستان دوبارہ آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔