صفحۂ اول / پاکستان / پاکستان تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے
Ghareeda Farooqi

پاکستان تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے

آن لائن: سینیٹ کے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، دوسے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی اور تیسرے پر مسلم لیگ ن آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے انتخابات میں قومی اسمبلی میں 341 میں سے 340 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 7 ووٹ مسترد ہوئے جن میں ممکنہ طور پر شہریار آفریدی کا بھی شامل ہے جو کہ اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر آئے تھے۔

مسترد ہونے والے ووٹوں سے متعلق سینئر صحافی اور اینکر غریدہ فاروقی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کچھ تفصیلات شیئر کیں، جن کی بنیاد پر یہ ووٹ مسترد کیے گئے ہیں۔

غریدہ فاروقی نےکہا کہ ایک ووٹرنے دستخط کردیے،2 ووٹرزنے نمبر2لکھ دیا، 4ووٹرزنے نمبر لکھنے کی بجائے ٹِک مارک لگادیا، یہ 7ووٹ حفیظ شیخ کو جِتواسکتے تھے۔لیکن گیلانی کواضافی9ووٹ بھی کیسے ملے۔ کل16ووٹ منحرف ہوئے ہیں۔ اعتمادکاووٹ ان16 ووٹوں کی شکست اورعدم اعتماد کوریپئرنہ کرپائیگا۔

یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد کی نشست پر سید یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دیدی تھی۔

یوسف رضا گیلانی 169 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے جبکہ حفیظ شیخ 164 ووٹ لے کر ہار گئے۔

بتایا جارہاہے کہ سیدیوسف رضا گیلانی کو مقررر ہ ووٹوں سے 9 ووٹ زائد ملے ہیں۔