صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / جنت مرزا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات سننے اور ان کے جواب دینے کےلئے ایک سیشن کا اہتمام کیا

جنت مرزا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات سننے اور ان کے جواب دینے کےلئے ایک سیشن کا اہتمام کیا

آن لائن: معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک بند ہونے پر مجھے کسی قسم کا دکھ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنت مرزا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات سننے اور ان کے جواب دینے کیلئے ایک سیشن کا اہتمام کیا۔

 جس دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا  کہ کیا آپ کو ٹک ٹاک بندہونے پر دکھا ہواہے؟ جس پلیٹ فارم سے آپ کو شہرت ملی ،  اسی پر پابندی لگ گئی؟۔

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ مجھے دکھ کس بات کا ہوگا؟ جتنی عزت،  شہرت اور کام نصیب میں لکھا ہے،  وہ مجھے لازمی ملے گا اور شاید ابھی تک مل بھی چکا ہے۔

جنت مرزا نے کہا کہ مایوسی حرام ہے لہٰذا ہمیں کسی بھی فیصلے پر افسردگی کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔ اگر ہم اس بات پر یقین کرلیں کہ اللّٰہ تعالیٰ جو کرتا ہے ہماری بہتری کے لیے ہی کرتا ہے تو یقین کریں مایوسی،  دکھ،  درد یہ سب خود ہی ہم سے دور چلے جائیں گے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ جتنی شہرت ملنی ہے وہ ٹک ٹاک کے بجائے کسی دوسرے ذرائع سے بھی مل جائے گی۔ بہت جلد ٹک ٹاک پر لگی پابندی ختم ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

 دوران سماعت چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں وہ ہمارے معاشرے میں قابل قبول نہیں۔