صفحۂ اول / پاکستان / مریم نواز کی مقبولیت ہی سلطنت عمرانیہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے:رہنما ن لیگ

مریم نواز کی مقبولیت ہی سلطنت عمرانیہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے:رہنما ن لیگ

آن لائن: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ مریم نواز، نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا فخر ہیں۔

مریم نواز کی مقبولیت ہی سلطنت عمرانیہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ایک دفعہ پھر جھوٹا، بے بنیاد اور کھوکھلا سیاسی کیس بنانے کی بھونڈی کوشش ہے۔

بزدل وزیراعظم مریم نواز کی زبان بندی کیلیے نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک جھوٹا، بے بنیاد اور کھوکھلا سیاسی کیس بنانے کی بھونڈی کوشش ہے۔

جب تک چیئرمین نیب کی ویڈیوز عمران خان کے پاس ہیں وہ بلیک میل ہوتے رہیں گے۔

رہنما ن لیگ نے کہاکہ مریم نواز نے نوازشریف کے بیانیے کو پوری طاقت کے ساتھ زندہ رکھا ہوا ہے۔

نیب تحریک انصاف کا احتساب ونگ بن چکا، نیب نیازی گٹھ جوڑ کو عمران خان کی آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری نظر نہیں آتی، نیب نیازی گٹھ جوڑ کو بی آر ٹی پشاور، مالم جبا، بلین ٹری سونامی اور ہیلی کاپٹر کیس میں ڈاکہ نظر نہیں آتا۔

نوبت اب یہ آگئی ہے کہ نیب خود پر امن احتجاج کو سیاسی پریس ریلیز نکال کر اشتعال پھیلا رہی ہے۔

نیب کی شفافیت اور غیر جانبداری اب سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ سیاسی طلبی کا جواب ایک پر امن سیاسی احتجاج سے دیا جا رہا ہے۔