صفحۂ اول / تازہ ترین / مریم نواز کی حفاظتی ضمانت ووٹ چوروں لٹیروں سے عوام کی حفاظت کے لئے کروائی گئی ہے:رانا ثناءاللہ
Rana Sana Ullah

مریم نواز کی حفاظتی ضمانت ووٹ چوروں لٹیروں سے عوام کی حفاظت کے لئے کروائی گئی ہے:رانا ثناءاللہ

آن لائن:رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کی حفاظتی ضمانت ووٹ چوروں لٹیروں سے عوام کی حفاظت کے لئے کروائی گئی ہے۔

وزیر داخلہ کو عوام کی فکر نہیں، اسے مریم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت پر تکلیف ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنڈی کا شیطان روئے چیخے پٹے نیب نیازی گٹھ جوڑ کا مریم نواز کو گرفتار کرنے اور زبان بندی کا مکرو پلان اور سازش ناکام ہوگئی ہے ۔

مریم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت اس لئے کرائی تاکہ وہ فسطائی حکومت کے خلاف عوام کی ترجمانی کر سکیں۔

مریم نوازشریف کی حفاظتی ضمانت اس لئے کرائی تاکہ وہ آٹا چینی بجلی گیس پٹرول دوائی چوروں کو بے نقاب کر سکیں۔

مریم نواز شریف نے 101 پیشیاں بھگتیں، اب حساب دینے کا نہیں، حساب لینے کا وقت ہے۔

مریم نواز شریف کی گرفتاری کی مکروہ سازش اور منصوبہ ناکام ہونے پر راولپنڈی کا شیطان اور کرائے کے ترجمان ہلکان نہ ہوں۔

راولپنڈی کے شیطان اور کرائے کے ترجمانوں کی تکلیف مکروہ چہروں کے بوکھلاہٹ سے عیاں ہے، روئیں چیخیں، پٹیں، مریم نواز شریف ووٹ چوروں اور عوام دشمن سلیکٹرز کے نوکروں کو بے نقاب کرتی رہیں گی۔