Maryam Nawaz

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پر خوشیاں منانے والے جانتے ہیں کہ الیکشن تو ہونا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے ڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پر خوشیاں منانے والے جانتے ہیں کہ الیکشن تو ہونا ہے۔ عوام نے ووٹ تو ڈالناہے۔ کیوں ڈرتے ہو عوام سے؟کیوں ڈرتے ہو ووٹ سے؟ کیوں ڈرتے ہو یوم حساب سے؟ اس لیے کہ عوام تم سے بیزار ہے اور ووٹ کی برچی تمہاری جعلی حکومت کے لیے موت کا پروانہ ہے !۔