صفحۂ اول / پاکستان / یہ سب جاہلوں کی بستی ہے، عظمی بخاری کی حکومت پر تنقید
Uzma Bukhari

یہ سب جاہلوں کی بستی ہے، عظمی بخاری کی حکومت پر تنقید

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری نے حکومت پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ سچ میں یہ سب جاہلوں کی بستی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر شبلی فراز کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “کرونا کا ڈرامہ ختم کرنا ہی تھا تو پھر میڈیا ٹیم، مہنگائی پہ کرتے،بجلی کے زائد بلوں پہ کرتے یا عام آدمی کو کسی ریلیف کیلئے کرتے، سچ ہے یہ حکومت صرف میڈیا پہ پراپیگنڈا کرنے کیلئے ہے، عام آدمی سے انکا کوئی لینا دینا نہیں، ویسے سچ میں یہ سب جاہلوں کی بستی ہے، درباری یہ ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر شبلی فراز نے قرنطینہ کے دوران وزیراعظم عمران خان کی میڈیا ٹیم سے ملاقات کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “آج وزیراعظم بنی گالا میں میڈیا ٹیم کے ساتھ”۔