صفحۂ اول / تازہ ترین / چوہدری پرویز الہی کی حکومت پر کڑی تنقید
ch pervaiz elahi

چوہدری پرویز الہی کی حکومت پر کڑی تنقید

آن لائن: اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نےحکومت پنجاب کے کسانوں سے متعلق اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے ساتھ برا سلوک کب ختم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت  کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی تو پھر ضلع وار پابندی کس بات کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سےمسلم لیگ کسان ونگ کے وفد اور دوسری کسان تنظیموں کے نمائندوں نے لاہور میں ملاقات کی۔ کسانوں نے مسائل سے سپیکر کو آگاہ کیا۔

پرویز الہٰی نے  کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پچھلے سال بھی یوکرائن کے کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔  ہمارے کسان رل گئے تھے۔

پنجاب کےکسانوں کا پتہ نہیں کیا حال ہوتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے والے کسانوں سے برا سلوک کب ختم ہو گا۔

 کسانوں کو باردانہ نہیں دیا جا رہا تو پھر ضلع وار بار دانے پر پابندی کا کیا مقصد ہے۔ حکومت کسانوں سے گندم کی خریداری نہیں کر رہی تو پھر پابندی کس بات کی۔

بہاولپور، ملتان، جنوبی پنجاب سمیت تمام اضلاع میں کاشت کار پر یشان ہیں۔ سندھ حکومت اپنے کسانوں سے گندم 2 ہزار روپے میں خرید رہی ہے اورپنجاب کا کسان پریشان ہے۔