صفحۂ اول / تازہ ترین / فضل الرحمان کےلیے پیزا کھانے یا چائےپینے کا وقت نہیں بلکہ رسیدیں جمع کروانے کا وقت ہے
Fazal Ul Rehman

فضل الرحمان کےلیے پیزا کھانے یا چائےپینے کا وقت نہیں بلکہ رسیدیں جمع کروانے کا وقت ہے

آن لائن: پی ٹی آئی کے رہنما فرح حبیب نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کےلیے پیزا کھانے یا چائےپینے کا وقت نہیں بلکہ رسیدیں جمع کروانے کا وقت ہے۔

میڈیا سے بات کرتےہوئے فرح حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری کو پوری کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیس کا جلد فیصلہ جاری کرے۔

 ڈسکہ الیکشن سے اپوزیشن کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ جو مقدمہ الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے عمران خان نے شروع کیا ہے اس کوہم منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ  چوبیس جماعتوں کو فنڈنگ کیس کے اندر نوٹس جاری ہوئے ہیں، جن میں جمعیت علمائ اسلام (ف) بھی شامل ہے۔

مولانا فضل الرحمان لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی سے پیسے لیتے رہے ہیں۔انہوں نے غیر ملکیوں سے بھی پیسے لے کر ڈیر ہ اسماعیل خان اور چک شہزاد کی جائیدادیں بنا لی ہیں۔

ان کوپتا ہوناچاہیے کے سیاسی پارٹیوں کے آرڈر 2003کی شق 63یہ پابند بناتی ہے کہ تمام جماعتیں اپنے اخراجات الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کی پابند ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان کی سکروٹنی کرنی ہے۔