صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / معروف ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذولقرنین کا نکاح ہو گیا
Kanwal Aftab

معروف ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذولقرنین کا نکاح ہو گیا

آن لائن: پاکستان کے معروف ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذولقرنین کا نکاح ہو گیا۔ تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی تقریب سبزہ زار میں منعقد ہوئی جہاں دولہا ذوالقرنین اپنی ٹک ٹاکر دوست سے نکاح کرنے آیا ۔

نکاح ہوا  اور قبول قبول قبول کیا گیا ۔تقریب میں دونوں کے قریبی عزیز رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی ۔

دونوں ٹک ٹاک پر بےحدہ مقبول ہیں  اور نت نئے انداز کی اداکاری کے ٹک ٹاک بناتے ہیں۔

 ذوالقرنین اب ٹی وی ڈراموں میں کام کرتےہیں جبکہ کنول مختلف ویب چینلز کے ساتھ ہوسٹنگ کرتی ہے ۔

رخصتی کی تقریب کووڈ کے حالات ٹھیک ہونے پر کی جائے گی۔

ہزاروں  فینز نے نیک خواہشات کااظہار کیا جبکہ دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔