صفحۂ اول / پاکستان / نواز شریف نے وطن واپس آنےکےلیے شرط رکھ دی: سمیع ابراہیم کا دعویٰ
mian nawaz sharif

نواز شریف نے وطن واپس آنےکےلیے شرط رکھ دی: سمیع ابراہیم کا دعویٰ

لیٹیسٹ اپڈیٹ(آن لائن) : تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں نواز شریف وطن واپس آنے کےلیے تیار ہو گئے ہیں۔ لیکن سابق وزیراعظم نے یہ شرط رکھی ہے کہ ان کے وطن واپس آنے کی صورت میں مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

یوٹیوب ویڈیو پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے سمیع ابراہیم نے  مزید کہا کہ  اس  میں فضل الرحمن کا بھی ایک اہم کردار ہے۔ڈیل کیلئے کس لیول پر گفتگو ہو رہی ہے کہاں پر ڈیڈلاک ہے۔

ہمیں جو معلومات ملی ہیں کچھ انٹرنیشنل پلیئرز نے بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے اور پاکستان کو بار بار یہ پیغام دیا ہے کہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے دیا جائے۔

حکومتی اتحاد کے بہت ہی اہم رکن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومتی حلقوں میں بالکل رائے موجود ہے جو کہتے ہیں مریم نواز کو بیرون ملک جانے دیں اور کوئی ضرورت نہیں ہے نواز شریف کو واپس لانے کی ۔

اگر یہ باہر جانا چاہتے ہیں تو جانے دیں تاکہ پاکستان کا نظام بہتر طریقے سے چلتا رہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مریم نواز کے باہر جانے کی باتیں کررہے ہیں اب تو واپس آنے کا موسم ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف نے انکشاف کیا کہ میں کل ٹاؤن شپ تھانے گیا، جہاں میں نے پولیس اہلکاروں سے پوچھا کہ میں نے کونسی غداری کی ہے؟۔ جس پر تفتیشی افسر نے کہا آپکو بھی پتہ ہے آپ بے گناہ ہیں لیکن اوپر سے حکم ہے۔

جاویدلطیف نے کہا کہ اگر اسی طرح اوپر سے ہی غیر قانونی حکم ہوگا تو عدالتیں بند کردیں،  اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ دیا اس پرآواز اٹھائیں تو غداری کا مقدمہ بنتاہے۔

 مخالفین کو بتادوں کہ جتنے بھی مقدمات درج کریں یہ ہماری زبان بند نہیں کرسکتے،  مجھے معلوم ہے کہ نیب اور اداروں کو استعمال کیاجارہاہے، عمران خان چاہتاہے کہ نیب کی طرح عدالتیں بھی اسکے حکم پر چلیں۔

رہنما ن لیگ نے اعتراف کیا کہ نوازشریف کے عالمی جمہوری طاقتوں سے رابطے ہیں، یہ بات درست ہے جس سے حکومت خوفزدہ ہے۔

 جس کے باعث یہ مریم نواز کے باہرجانے کی باتیں کررہے ہیں،  انہیں بتاتا چلوں کہ اب تو واپس آنے کا موسم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  اس نااہل حکومت کو سپورٹ کرنے والی جماعت عوام کے غیض وغضب کا نشانہ بنے گی۔