صفحۂ اول / پاکستان / رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں
Jahangir Khan Tareen

رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں

آن لائن: رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں، ہمارے ساتھ صوبائی وزراء سمیت 30سے 35اراکین اسمبلی ہیں۔

خرم لغاری نے کہا کہ حکومت انکوائری کرے لیکن بتائے کہ جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس کیوں منجمد کئے گئے۔جہانگیر ترین کا ساتھ دینے پر ہم سے کوئی نہیں پوچھ سکتا۔ ہم ان کےہر فیصلے سے اتفاق کریں گے۔ ان کے فیصلوں کے مطابق چلیں گے۔

 دوسری جانب جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہوں اور رہوں گا۔ میری راہیں تحریک انصاف سے جدا نہیں ہوئی ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سازشی عناصر کو وزیر اعظم عمران خان، مخلص ووٹر اور دیگر رہنما خود بے نقاب کریں۔  مجھے الگ کرنے سے تحریک انصاف کو زیادہ فائدہ نہیں پہنچے گا۔