صفحۂ اول / تازہ ترین / اب کی بار جو واردات جہانگیر ترین پر ڈالی گئی ہے وہ بہت سریس ہے
Jahangir Khan tareen

اب کی بار جو واردات جہانگیر ترین پر ڈالی گئی ہے وہ بہت سریس ہے

آن لائن: سینئر صحافی روؤف کلاسرا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب جہانگیر ترین لندن سے واپس آئے تھے تو انہوں نے صاف کہہ دیا تھا کہ آپ مجھ پر ایف آئی آ ر کٹو ا دیں تاکہ کوئی یہ نہ کہے کہ میں کسی ڈیل کے تحت واپس آیا ہوں۔

جس کے بعدجہانگیر ترین اور ان کے بیٹے پر ایک ایف آئی آر ڈالی گئی تھی جس کا انہوں نے عدالت سے جاکر ریلیف لے لیا تھا۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اب کی بار جو واردات ان پر ڈالی گئی ہے وہ بہت سریس ہے کیونکہ لوگ پوچھیں گے پہلی اور اب کی ایف آئی آر میں کیا فرق ہے ؟ یہی وجہ ہے کہ اب کی بار جہانگیر ترین کی بیٹیوں کے نام بھی ڈالے گئے ہیں۔

اب کی بار ایف آئی اے یا شہزاد اکبر صاحب نے کیا کیا ہے اب جہانگیر ترین کی بیٹیوں کے نام بھی ایف آر میں ڈال دیے گئے ہیں۔ انہوں نے ہی ترین صاحب کے بیٹوں اور بیٹیوں کے نام ڈالے ہیں اور یہ سب کچھ عمران خان صاحب کو اعتماد میں لیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔