صفحۂ اول / تازہ ترین / جہانگیر ترین کی جانب سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو عشائیہ

جہانگیر ترین کی جانب سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو عشائیہ

آن لائن: رہنما پی ٹی آئی جہانگیر  ترین نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کوعشائیہ دیا ہے، جس میں 29 سے زیادہ ارکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عشائیے میں 8 ارکان قومی اسمبلی، 2 صوبائی وزراء اور4 صوبائی مشیروں سمیت 21 ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق عشایئے میں شرکت کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں راجہ ریاض، سمیع گیلانی،  ریاض مزاری،  خواجہ شیراز، مبین عالم انور،  جاوید وڑائچ،  غلام بی بی بھروانہ اور غلام لالی شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اورصوبائی وزیر اجمل چیمہ نے بھی شرکت کی جبکہ عشایئے میں صوبائی مشیر عبدالحئی دستی،  امیر محمد خان،  رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید، بلال وڑائچ، عمر آفتاب، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چوہدری، سجاد وڑائچ، سمن نعیم، افتخار گوندل اور عون چودھری نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔

عشائیہ میں شریک رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، شرکاء نے اعلان کیا کہ وہ جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہیں، جہانگیر ترین کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

 ذرائع کے مطابق عشائیے میں شریک رہنماؤں نے وزیراعظم کو مسلسل غلط معلومات پہنچائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔

 واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے بروز ہفتہ کو بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کر لیا۔

 تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بروز ہفتہ دوبارہ بیکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے۔