صفحۂ اول / پاکستان / حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا

مانیٹرنگ ڈیسک : حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، پابندی سے متعلق سمری کابینہ کو ارسال کرنےکی تیاری۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تحریک لبیک پرپابندی لگانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ تحریک لبیک پرپابندی کافیصلہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تنظیم پرپابندی لگانے کی سفارش کی،پابندی سے متعلق سمری کابینہ کوبھیج رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ ختم نبوت کے قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی، مظاہرین نے ایمبولینسزروکیں اورراستے بندکیے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مظاہروں میں 2 پولیس اہلکارشہید، 340 زخمی ہوئے،مظاہرین ہر صورت فیض آباداوراسلام آبادآناچاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قرار داداسمبلی میں اتفاق رائے سے پیش کرناچاہتے تھے۔

مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کواغواکرکے مطالبات منوانے کی کوشش کی، جومعاہدہ کیااس پرقائم تھے اورقائم ہیں۔

وہ ایسامسودہ چاہتے تھے جس میں سارے لوگ یہاں سے فارغ ہوجائیں۔