صفحۂ اول / پاکستان / فواد چوہدری نے کسی اور کو وزیر اطلاعات کے طور پر نہیں چلنے دیا: فردوس عاشق

فواد چوہدری نے کسی اور کو وزیر اطلاعات کے طور پر نہیں چلنے دیا: فردوس عاشق

مانیٹرنگ ڈیسک : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے فواد چوہدری وزارت اطلاعات کےلیے بے چین تھے اور اس مقصد کی خاطر بیانات دیتے رہے تھے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فواد چوہدری کی خواہش پوری ہوگئی اور وہ  وزیر اطلاعات کے منصب پر واپس آگئے۔  فواد چوہدری نے کسی اور کو وزیر اطلاعات کے طور پر نہیں چلنے دیا۔  

اگر حکومت کی پالیسی وزیر اطلاعات کے علاوہ کوئی اور بیان کرنا شروع کر دیں تو وزارت اطلاعات کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔فردوس عاشق نے کہا کہ  مجھے اور شبلی فراز کو وزارت سے ٹکرانے کی وجہ فواد چوہدری کا متحرک ہونا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری میں وزارت کو چلانے کی قابلیت ہے اب ان پر ذمہ داری بھی آ گئی ہے کہ وہ حکومت کا موقف سے انداز میں پیش کریں۔