صفحۂ اول / تازہ ترین / شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اہم ملاقات کا دعویٰ
Shehbaz Sharif

شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اہم ملاقات کا دعویٰ

آن لائن: معروف صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم اور چوہدری نثار وزیراعلیٰ ہوں گے، دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اگر معاملہ شہباز شریف کی حکومت بنانے کی جانب جاتا ہے تو چوہدری نثار بھی اس میں شامل ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  چوہدری نثار کے بغیر شہباز شریف ایک قدم نہیں چلتے۔شہباز شریف سیاسی طور پر ہمیشہ چوہدری نثار پر انحصار کرتے ہیں۔

معروف صحافی نے کہا کہ شہباز شریف کی خواہش ہو گی کہ اگر لندن کےدورے میں معاملات آگے بڑھتے ہیں تو اگلے وزیر اعلیٰ چوہدری نثار ہوں۔

ہارون الرشید نے کہا کہ چوہدری نثار کی بھی خواہش ہوگی کہ شہباز شریف وزیراعظم بن جائیں۔

اگر شہباز شریف وزیراعظم بن جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ چوہدری نثار پریکٹیکلی وزیراعلی ہوں گے۔

ہارون رشید نے شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات کو انتہائی اہم قراردیا ہے۔