صفحۂ اول / تازہ ترین / گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کرلیا
Car prices in pakistan

گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کرلیا

آن لائن: ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتوں میں 10فیصد تک کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

جون 2019ء کے بعد جیسے جیسےجوں جوں ڈالر کی قیمت بڑھتی گئی اسی نسبت سے ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سستی گاڑیاں بھی خریدار کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔

 ڈالر کی قیمت 170 تک جانے کے بعد دوبارہ نیچے آ چکی ہے لیکن گاڑیوںکی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔

 اس حوالے سے وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی قیمتوں میں پانچ سے دس فیصد کمی کرنے کے لئے ڈیوٹی بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ڈالر کی قیمت میں کمی اور ڈیوٹی میں کمی سے نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر اس سلسلے میں سمری کو منظور کر لیا جائے گا۔